ایڈمنسٹریٹر کراچی پہلی پریس کانفرنس میں ناراض

141

یڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی اپنی پہلی پریس کانفرنسمیں ناراض ہوگئے، صحافیوں کے جواب دیئے بغیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔

کراچی کی کے ایم سی بلڈنگ میں سابق کمشنر افتخار شالوانی جنہیں اب ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات پر غصے میں آگئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سیاسی آدمی نہیں مجھ سے کوئی سیاسی سوال نہ کیا جائے، سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت جو ذمہ داری ہے اسے ادا کرونگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ میری آج صحافیوں سے تعارفی ملاقات ہے بس اسٹیٹمنٹ دینے آیا ہو بعد میں صحافیوں نے ایڈمنسٹریٹر کے رویے پر احتجاج بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں