ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 14ہزار 500 روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1944 ڈالر فی اونس ہے۔