ایک طرف فوج پر الزام دوسری طرف فوج کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے، مرادسعید

72

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ایک طرف فوج پر سیاست کا الزام دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم اپنے ذاتی گھر میں رہ رہا ہے، وزیراعظم عالم اسلام کے ترجمان بن جاتے ہیں، کشمیریوں کے ترجمان بن جاتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے، آصف زرداری نے 316 کروڑ روپے کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی کیمپ آفس پر عوام کا پیسا اڑایا، یہ لوگ بڑے بڑے محلات میں رہ رہے تھے، سڑکوں پر پڑے شہری نظر نہیں آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بنائی گئیں، جن لوگوں نے بھوک نہ دیکھی ہو انہیں کیا احساس ہوگا۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کروائیں، پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے لنگر خانوں کا بھی آغاز کیا، مزدوروں کو مفت کھانا مل رہا ہے اور دیہاڑی کے پیسے بچوں کے لیے بھیج رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں