باجوڑ تقریب میں محسن داوڑ کو بلانے پر وکلاء آپس میں لڑ پڑے

131

باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن کی تقریب حلف برداری میں محسن داوڑ کو مدعو کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی، مخالفین نے ایک دوسرے پر مکے اور گھونسوں کے وار کیے، جبکہ تقریب میں کرسیاں بھی ایک دوسرے پر ماری گئیں۔

باجوڑ بار ایسوی ایشن کی جانب سے نومنتخب صدر زاہدخان اور جنرل سیکریٹری نصیرخان کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی تھی۔

تقریب کے مہمان خصوصی محسن داوڑ ابھی اسٹیج پر آئے ہی تھے کہ مخالف وکلاء برہم ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں سے حملے شروع کردیئے۔

مشتعل شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی دے ماریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں