باسمتی چاول کی رجسٹریشن: پاکستان، بھارتی درخواست کو یورپی یونین میں چیلنج کرے گا

158

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان باسمتی چاول سے متعلق بھارتی درخواست کو یورپی یونین میں چیلنج کرے گا، یورپی یونین میں باسمتی چاول کی رجسٹریشن کی بھارتی درخواست پر خدشات ہیں۔

ایک بیان میں مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت نے یورپی یونین میں ’باسمتی چاول‘ کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے۔ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے، باسمتی چاول پاکستان کی جغرافیائی مصنوعات کے تحت رجسٹرڈ ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان بھارتی درخواست کے خلاف دسمبر کے پہلے ہفتے میں اختلافی نوٹ داخل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا موقف غلط ہے، باسمتی چاول صرف بھارت میں پیدا نہیں ہوتا، سب سے اعلیٰ کوالٹی کا باسمتی چاول پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں