باضابطہ اعلان تک جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم نہیں کرسکتا، پیوٹن

باضابطہ اعلان تک جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم نہیں کرسکتا، پیوٹن 92

کراچی (نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جس کے بھی آئندہ امریکی صدر ہونے کا باضابطہ اعلان ہوگا روس اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے لیکن وہ اس وقت تک جوبائیڈن کو مبارکباد نہیں دیں گے جب تک کسی اُمیدوار کی فتح کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے امریکی صدر کو مبارکباد نہ دینے سے روس اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی بہت زیادہ خراب ہوچکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں