بالی ووڈ انڈسٹری نشے میں دھت ہے، کنگنا رناوت

بالی ووڈ انڈسٹری نشے میں دھت ہے، کنگنا رناوت 131

نازعات کی شکار بولی ووڈ اداکارہ کنگنا رناؤت نے اس ’گٹر‘ بھارتی شوبز انڈسٹری کو اب نئے القابات سے نواز دیا۔

اپنے حالیہ بیان میں کنگنا رناؤت نے بھارتی فلم انڈسٹری کی تعریف یوں بیان کی کہ ’شوبز انڈسٹری بلکل نشے میں دھت ہے، یہ انڈسٹری مانتی ہے کیمرہ اور لائٹ کو ایک انسان کی زندگی سنوارنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘

اداکارہ نے اس جھوٹی دنیا میں سے نکلنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اور کہا کہ اس فریبی دنیا کو سمجھنے کے لیے بہت زیادہ ذہنی پختگی درکار ہے۔

اپنی اس بات کے ساتھ ساتھ کنگنا رناؤت نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انھیں پُر اعتماد انداز میں میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انھوں نے تقریباً پوری ہی بالی ووڈ انڈسٹری پر ڈرگز لینے کا الزام لگایا تھا۔

کنگنا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ میں 99 فیصد افراد ڈرگز لیتے ہیں۔

علاوہ ازیں انھوں نے یہ بھی چلینج کیا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کروالیا جائے اور ان کے کال ریکارڈز چیک کرلیے جائیں، وہ کبھی منشیات فروشوں سے رابطے میں نہیں رہیں، اگر ایسا ہوا تو وہ اپنی غلطی مانیں گی اور ممبئی سے نکل جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں