شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے شوہر انس سید نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں ثنا خان نے اپنی شادی کی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی حسین دکھائی دے رہی ہیں۔
بعد ازاں ان کے شوہر نے بھی فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کیا۔
اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انس سید نے اہلیہ ثنا خان کو ان کی زندگی کو سنوارنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے قرآنی آیت کے ساتھ اپنا جملہ شروع کیا اور لکھا کہ ’میری زندگی میں آنے اور میرے سفر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
انس سید نے امید کا اظہار کیا کہ وہ ثنا خان کے ساتھ ہمیشہ پرمسرت اور سکون کی زندگی گزاریں گے، جبکہ آخر میں انھوں نے اپنے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے ’صرف تمھارا‘ بھی لکھا۔
واضح رہے کہ اکتوبر کے آغاز میں بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر ثنا کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔
چند روز قبل سابقہ اداکارہ نے اعلان کیا کہ انھوں نے ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سید نامی شخص سے شادی کرلی ہے۔