برطانوی پروفیسر کا کورونا سے متعلق نیا انتباہ جاری

122

رائل کالج آف فزیشنز کے صدر پروفیسر گوڈارڈ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ برطانیہ بھر کے اسپتال تیار رہیں۔

پروفیسر گوڈارڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھر کے اسپتالوں کو کورونا مریضوں کے دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ لندن میں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 858 افراد ہر ہفتے کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، لندن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح دو گنا زائد ہے۔

پروفیسر گوڈارڈ نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی کے ساتھ ملک بھر میں پھیل رہی ہے۔

برطانیہ میں چار روز سے روزانہ 50 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں