برطانیہ، 90سالہ خاتون کو پہلی کورونا ویکسین لگادی گئی

برطانیہ، 90سالہ خاتون کو پہلی کورونا ویکسین لگادی گئی 68

لندن (سعید نیازی، جنگ نیوز) برطانیہ میں منگل سے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا اور 90 سالہ مارگریٹ کینن کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگادی گئی، مارگریٹ کینن آئندہ ہفتہ 91 برس کی ہوجائیں گی، انہوں نے ویکسین کو سالگرہ کا قبل از وقت تحفہ قرار دیا، انہیں منگل کی صبح 6 بجکر 31 منٹ پر ٹیکہ لگایا گیا، رواں ماہ کے اختتام تک توقع ہے کہ10 لاکھ افراد کو ویکسین کا ٹیکہ لگا دیا جائے گا، ملک کے 80 اسپتالوں میں کورونا ویکسین کے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر 80 برس سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا رہی ہے، ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینیکاک نے ویکسین لگانے کے پروگرام کے آغاز کو ’’وی ڈے‘‘ (فتح کے دن) سے تعبیر کیا ہے، انہوں نے سائنسدانوں اور دیگر افراد کی سخت محنت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ آج سے ہمارے مشترکہ دشمن کورونا وائرس کے خلاف ’’جنگ‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے بھی لندن کے مقامی اسپتال کا دورہ کیا اور ویکسین لگوانے والے افراد سے ملاقات کی اور ان سے

کہا کہ ٹیکہ لگوانا ان کے لیے اور ملک کے لیے بھی اچھا ہے۔ مارگریٹ کینن کو پہلا ٹیکہ لگانے کا اعزاز یونیورسٹی ہاسپٹل کوونٹری کی میئرز سے پارسن کے حصہ میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں