برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر پابندی

88

لندن (جنگ نیوز)برطانیہ نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا عندیہ دیدیا ،تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں 2030سے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ فنانشل ٹائمز اخبار میں ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن ماحول کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔ امکان ہے کہ بورس جانسن آئندہ ہفتے اپنی ایک تقریر میں اس فیصلے کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں