برطانیہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے تین درجات متعارف

144

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے تین درجات متعارف کر ادیے، کورونا پابندیوں کے درجات کے اطلاق سے پہلے پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے ہفتے اور مہینے مشکل ہوں گے، لیکن ابھی مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے، مکمل لاک ڈاؤن سے بچوں کی تعلیم اور ملکی معیشت متاثر ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ کورونا پابندیوں کے تین درجے ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ متعارف کرا رہے ہیں، پابندیوں کے میڈیم الرٹ کا مطلب ملک کے بہت سے علاقے اس میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہائی الرٹ میں کورونا پھیلاؤ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پھیلنے سے روکا جائے گا، ویری ہائی الرٹ وہاں ہوگا جہاں کورونا کا پھیلاؤ بہت تیزی کے ساتھ ہو رہا ہوگا اور اس میں بارز، کلب اور جم بند ہوں گے تاہم کاروبار اور تعلیمی ادارے کُھلیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں