برطانیہ: کورونا کی دوسری ممکنہ لہر، کرفیو لگایا جاسکتا ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

برطانیہ: کورونا کی دوسری ممکنہ لہر، کرفیو لگایا جاسکتا ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ 139

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے لندن میں کورونا کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔

لندن ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ پروفیسر کیون فینٹن کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں کورونا وبا زیادہ طاقت سے حملہ آور ہو سکتی ہے، کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے شہر میں کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہری پہلے کی طرح اب بھی متحد ہو کر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وبا کو ناکام بنائیں۔

برطانیہ میں رواں ہفتے چھ سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار اور اموات 41 ہزار 600 سے زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں