بشریٰ انصاری نے اپنا پہلا فوٹو شوٹ کب کروایا تھا؟

123

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویرشیئر کردی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کے پہلے فوٹو شوٹ کی ہے جو 1980 میں کراچی میں کیا گیا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنا یہ پہلا فوٹو شوٹ ایک کلینڈر کے لیے کروایا تھا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں