بشریٰ انصاری کے البم سے ایک اور نایاب تصویر

124

پاکستان کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری فنکاروں اسماعیل تارا اور تحسین جاوید کے ساتھ 40 سال پرانی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام پر ماضی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ اداکار اسماعیل تارا اور پاکستان کے لیجنڈ گلوکار تحسین جاوید کے ساتھ ماضی کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ گلوکار تحسین جاوید ہاتھ میں کوٹ لیے کھڑے ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نےاس بارے میں تو کچھ نہیں بتایا کہ یہ تصویر کس موقع پر لی گئی تھی تاہم اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ یادگار تصویر سال 1981 کی ہے۔

بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے 80 کی دہائی کو پاکستان شوبز کا گولڈن دور قرار دیا۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے نامور اداکارہ عظمیٰ گیلانی کے ساتھ اپنی وہ تصویر شیئر کی تھی جو سال 1982 میں لی گئی تھی۔

بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے ان دونوں اداکاراؤں کو لیجنڈری اور زبردست فنکار قرار دیا

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں