بلی کی میاؤں، میاؤں کا ترجمہ کرنے والی ایپ تیار

بلی کی میاؤں، میاؤں کا ترجمہ کرنے والی ایپ تیار 107

بلی کی میاؤں میاؤں کو سمجھنے کے لیے حال ہی میں ایمازون کے سابق انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو بلی کی آواز کا ترجمہ کرتی ہے۔

اس ایپ کا نام ‘میوٹاک ہے جب کہ ایپ بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ پالتو بلی اور اس کے مالک کے لیے بہت معاون ثابت ہو گی۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی جب میاؤں میاؤں کرتی ہے تو اس کے تقریباً 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں اور وہ ان ارادوں کے اظہار کے لیے مختلف انداز سے میاؤں میاؤں کی آواز نکالتی ہے، ان 9 ارادوں میں ‘میں بھوکی ہوں ، ‘مجھے تکلیف ہو رہی ہے وغیرہ شامل ہیں۔

اس ایپ کو ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور یپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مالک کو ایپ کے ذریعے بلی کی آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا اور پھر یہ ایپ بلی کی آواز کا ترجمہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں