بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا فیصلہ نہ ہوسکا

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا فیصلہ نہ ہوسکا 124

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا فیصلہ نہ ہوسکا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ (‏بی سی بی) نے سیریزکھٹائی میں پڑتے ہی بائیوسیکیور ببل بھی ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزکے لیے آج سری لنکا روانہ ہونا تھا جسے موخر کردیا گیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کو سری لنکا کے کورونا ایس او پیز قبول نہیں ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ‏بی سی بی نے سیریز کھٹائی میں پڑتے ہی بائیوسیکیور ببل بھی ختم کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ دورے پر جانے والے ٹیم ‏اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل کے لیے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں