بنگلہ دیش :روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندری خطرات سے دو چار جزیرے پر منتقلی کا فیصلہ

130

بنگلہ دیش نے ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو خلیج بنگال کے دور دارز سمندری خطرات سے دو چار جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، چٹاگانگ بندرگاہ سے سولہ سو سے زائد روہنگیا افراد کو جزیرے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ان کی مرضی کے خلاف بھیجا جا رہا ہے، خلیج بنگال کا جزیرہ شدید سمندری طوفانوں اور سیلابی خطرات سے دو چار رہتا ہے ۔

بنگلہ دیشی وزیرخارجہ عبدالمومن کاکہنا ہے کہ انسانی حقوق تنظیمیں جھوٹ بول رہی ہیں،جزیرے پر موجود سہولیات پناہ گزین کیمپوں سے بہت بہتر ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ روہنگیا کیمپ گنجائش سے زیادہ بھر جانے پر منتقلی کا فیصلہ کیا ہے، منتقل ہونے والے روہنگیا کو ان کی مرضی سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2017ء میں میانمار فوج کے مظالم سے بچنے کے لیے تقریباً 10 لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ کے لیے بنگلہ دیش آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں