بنگلہ دیش میں چینی انجینئر کا ’را‘ کے ہاتھوں قتل

163

بنگلہ دیش میں ایک چینی انجینئر کو قتل کردیا گیا، جس کا الزام بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ پر عائد کیا گیا ہے۔

چینی ٹیکنیشن لاؤ فن کو ضلع فیروز پور میں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈ شپ برج کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔

فیروز پور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤ فن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیشن تھے۔

قتل ہونے والے چیف ٹیکنیشن کے مترجم نے بتایا کہ لاؤ فن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے کے لیے جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاؤ فن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فیروزپور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

بنگلا دیشی فوج کے میجر ریٹائرڈ دلاور حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ نے قتل کروایا۔

دوسری جانب بنگلا دیش کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں