الہ آباد(جنگ نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا راستہ صاف ہونے کے بعد اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے کاشی اورمتھرا کی مسجدوں پراپنا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ اکھاڑا پریشد نے مسلمانوں کو بنارس کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی عیدگاہ سے دست بردار ہونے کا مشورہ دیا ہے اور ان مساجد کو اپنی مرضی سے ہندوؤں کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اکھاڑا پریشد نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے پر مسلمانوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اکھاڑا پریشد کے ہنگامی اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ رام مندرکی طرح ہی کاشی اورمتھرا کے لئے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
بھارت، اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے کاشی اورمتھرا کی مسجدوں پر دعویٰ کردیا
