بھارت، لڑکے نے ملنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کر دیا

120

بھارتی ریاست اترپردیش میں گرل فرینڈ کے ملنے سے انکار کرنے پر لڑکے نے گینگ ریپ کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا۔

بھارتی ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اتر پردیش کے رہائشی نے 17 سالہ گرل فرینڈ کے ملنے سے منع کرنے پر بدلہ لینے کی غرض سے دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

اتر پردیش کی مقامی پولیس کے مطابق لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس نے میڈیا کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کئی دنوں سے لا پتہ تھی، لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر اُسے ڈھونڈنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی، لڑکی کے موبائل فون ڈیٹا سے ملزم کا پتہ لگایا گیا اور اُسے گرفتار کر لیا گیا۔

مقتولہ لڑکی کے بھائی کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش بھی نہر سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کو دیئے گئے لڑکے کے بیان کے مطابق لڑکی کے والدین اس تعلق کے خلاف تھے جبکہ لڑکی ملنے سے انکار کر رہی تھی، لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد دو لڑ کوں نے مل کر اُسے نہر میں بہا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے خلاف زیادتی اور قتل اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں