بھارت، کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار کیسز رپورٹ

بھارت، کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار کیسز رپورٹ 125

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار961 کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 60 ہزار جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں چھ ماہ بعد اسکول اور کالج میں کلاسز کا آغازہوگیا جبکہ مشہور یادگار تاج محل بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

آکلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کے تمام شہروں میں عائد پابندیاں ختم کردی گئیں، آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں 3 ماہ میں سب سے کم کیس ریکارڈ ہوئے، تاہم حکام نے پابندیوں میں نرمی کا امکان رد کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی اسکول کھول دیے گئےجبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں