بھارتی استاد نے گلوبل ٹیچر پرائز جیت لیا

122

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاوں میں پرائمری اسکول کے استاد رنجیت سنگھ نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر یہ انعام اپنے نام کیا ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز متحدہ عرب امارت کی ورکے فاونڈیشن کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمت انجام دینے والے دیا جاتا ہے جس کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز کےلیے دنیا بھر سے 12 ہزار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں رنجیت سنگھ کو بہترین ٹیچر منتخب کرکے انعام سے نوازا گیا تاہم رنجیت نے یہ کہتے ہوئے کہ ٹیچر تقسیم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اپنی آدھی انعامی رقم مقابلے کے دس بہترین ٹیچرز میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں