بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی کے ایک زرعی سائنسدان نے حکومتی وزیر سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔
یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر وریندر پال سنگھ نے دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈ لینے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیج پرآنے پر ڈاکٹر وریندر کو بار بار ایوارڈ لینے پر اصرار کیا جاتا رہا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان کا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ جب ان کے کسان بھائی سڑکوں پر ہیں وہ یہ ایوارڈ لیں۔
انہوں نے اس موقع پر کسانوں کے حق میں نعرہ بھی لگایا۔