بھارتی سیاستدان نے کنگنا کو ’سڑا ہوا سیب‘ قرار دے دیا

بھارتی سیاستدان نے کنگنا کو ’سڑا ہوا سیب‘ قرار دے دیا 90

لدھیانا سے کانگریس کے بھارتی رکنِ پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو نے اداکارہ کنگنا رناوت کو ’ریاست ہماچل پردیش کا سڑا ہوا سیب‘ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانج کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی جس کی وجہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن اور پنگا فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک ’جعلی ٹوئٹ‘ بنی۔

اس ٹوئٹ میں کنگنا نے شمالی بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک پنجابی خاتون کے بارے میں ایک ٹوئٹ کی۔

اس ٹوئٹ میں تصاویر بھی تھیں جن میں کنگنا کے خیال میں بلقیس بانو اور احتجاج کرنے والی دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔ جس پر کنگنا نے انھیں کرائے کا احتجاجی قرار دیا۔

اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو نے کنگنا رناوت کو ریاست ہماچل پردیش کا سڑا ہوا سیب قرار دیا۔

ان کا کنہا تھا کہ ’میں کنگنا کو ایک چیز واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پنجابیوں کے درمیان چاہیے سیکڑوں مسائل ہوں، لیکن ہم اپنے معاملات میں کسی بھی بیرونی شخص کو برداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہماچل کے کسانوں اور نوجوانوں سے جلد سبق سیکھ جائیں گی جنھوں نے کسانوں کو دہشتگرد قرار دیا اور اسے جلد ہی ہماچل میں داخلے پر پابندی کا بھی سامنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگنا کے پاس چھپنے کا بس ایک ہی گھر ہوگا اور وہ نریندر مودی کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں