بھارتی شہری ٹوتھ برش نگل گیا

بھارتی شہری ٹوتھ برش نگل گیا 143

ڈاکٹروں نے 35 منٹ کی سرجری کے بعد شہری کے پیٹ میں پھنسے توتھ برش کو نکال دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے دانتوں کی صفائی کرتے ہوئے برش نگل لیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ برش کررہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے توتھ برش پھسلا اور گلے میں چلا گیا۔

واقعے کے کچھ دیر بعد متاثرہ شخص کے اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے شہری کا ایکسرے کیا تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ برش کہاں موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے بغیر کسی تاخیر کے مریض کی سرجری کرنے کا فیصلہ اور اور 35 منٹ کے آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے توتھ برش نکال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں