بھارتی فوجی بلٹ پروف کے بغیر گاڑی میں سفر کرنے پر خوفزدہ

بھارتی فوجی بلٹ پروف کے بغیر گاڑی میں سفر کرنے پر خوفزدہ 110

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اپنے افسران اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔

بھارتی فوجیوں نے افسران کے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے اور اہلکاروں کو بلٹ پروف کے بغیر دی جانے والی گاڑیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہاں بلٹ پروف گاڑی میں آدمی محفوظ نہیں یہ ہمیں نان بلٹ پروف میں لے کر جارہے ہیں۔

بھارتی فوجی کا کہنا ہے کہ یہ تو ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس گاڑی میں پتھر ماریں تو آر پار ہو جائے۔

بھارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسپکٹر خود بلٹ پروف میں جاتا ہے اور ٹیم کو کہتا ہے نان بلٹ پروف میں جاؤ، ڈیوٹی پر لے جارہے ہو یا ہماری زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں