بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق بھارتی فیشن ڈیزائنر بھارتی شہر کلکتہ میں اپنے گھر میں اکیلے رہائش پزیر تھیں، شربری دتہ کل شام اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
63 سالہ فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کے گھر والوں کے مطابق گزشتہ شام اُن سے فون پر رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، ان کے گھر پہنچنے پر اُنہیں گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
ڈاکٹرز کی جانب سے شربری دتہ کی موت کی وجہ فالج کے اٹیک کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات کے لیے شربری دتہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھی بھیج دیا گیا ہے۔
بنگالی شاعر اجیت دتہ کی بیٹی شربری دتہ کا فیشن کی دنیا میں کا ایک بڑا نام تھا، ان کے برانڈ کا نام شونیا تھا جس کے کلکتہ میں متعدد اسٹورز موجود ہیں۔