بھارت: باسی بریانی دینے پر نند کے ہاتھوں بھابھی قتل

119

بھارت میں بچے کو باسی بریانی دینے پر ایک خاتون نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا، جسے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمہ شرمیستا باسو اپنے بچے کو بریانی کھانے کے بعد قہہ آنے کی صورت میں آگ بگولہ ہوگئی اور اپنی بھابھی فالگنی باسو کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین کے درمیان اکثر نوک جھونک چلتی رہتی تھی، تاہم پہلی مرتبہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فالگنی شرمیستا کے بچے کو اپنے بچے کی طرح پیار کرتی تھی اور اس کا خیال رکھتی تھی اور اسے بہترین کھانے بنا کر کھلاتی تھی، لیکن شرمیستا ہمیشہ یہ سمجھتی تھی وہ اس کے بچے کو باسی یا خراب کھانا کھلاتی ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ شرمیستا نے بچے کو قہہ آنے پر فالگنی کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرایا اور پھر گھسیٹتے ہوئے اسے بیڈ پر لے آئی جہاں اسے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شرمیستا تب تک فالگنی کو مارتی رہی جب تک وہ بیہوش نہیں ہوگئی، اسی دوران فالگنی کے شوہر ارندم باسو آئے اور اسے اسپتال لے کر گئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ منصوبہ بندی کے تحت قتل نہیں ہے، جبکہ فالگنی کی موت بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم فارنزک شواہد کی رپورٹ آنے پر ہی حتمی طور پر اس بارے میں بات کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں