بھارت کے شمالی حصے میں مسلسل بڑھتی ہوئی زہریلی دھند بے قابو ہونے لگی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس دھند کی وجہ سے عوامی صحت کے بدترین ہنگامی حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسیوں نے ہوا کے معیار پر نظر رکھنے والے مرکزی بھارتی ادارے ’سفر‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے شمالی بھارت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 475 سے زیادہ ہے۔
صفر (0) سے 500 تک کے نمبروں والے اس انڈیکس پر 50 یا اس سے کم اسکور کا مطلب ’’صاف ستھری ہوا‘‘ لیا جاتا ہے۔ اس سے زیادہ کا اسکور آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس پر 500 اسکور والی فضا اتنی اتنی زہریلی اور خطرناک قرار دی جاتی ہے کہ جس میں زیادہ دیر تک سانس لینے پر انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔