بھارت نے بھٹکا ہوا فوجی چین کے حوالے کر دیا

121

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے متنازع علاقے میں بھٹک کر آنے والے چینی فوجی کو بھارت نے چین کے حوالے کر دیا۔

چین کے ایک ملٹری اخبار کے مطابق چینی فوجی کو آج صبح بھارت نےچین کے حوالے کیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ لداخ کےدیمچوک علاقےمیں چینی فوج کا ایک سپاہی بھٹک کرآ گیا تھا جسے بھارتی فوج نے آکسیجن اور طبی امداد فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چینی فوج کا اہلکار متنازع علاقے میں بھٹک کر آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں