ممبئی( جنگ نیوز)بھارت کے معاشی حب ممبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں بڑے گرڈ میں خرابی کے باعث بڑے پیمانے پر بجلی بند ہوگئی۔واضح رہے کہ یہ 2 سال سے زائد عرصے میں اس طرح کا ہونے والا پہلا بلیک آؤٹ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر ٹرینیں اور کالج کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے وزیر توانائی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بجلی کی عدم فراہمی، بحالی کے کام کے دوران ہونے والے ’تکنیکی مسائل‘ کی وجہ سے ہوئی۔علاوہ ازیں حکام اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اب شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
بھارت کے معاشی حب ممبئی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
