بین ڈنک کا بلال عباس کو نئے ہیئر کٹ کا مشورہ

بین ڈنک کا بلال عباس کو نئے ہیئر کٹ کا مشورہ 123

پاکستانی ڈرامے ’ڈنک‘ نے نشر ہونے سے قبل ہی آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ’ڈنک‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز سے میرے بہت سے مداح مجھے اس تصویر پر ٹیگ کررہے ہیں۔

بین ڈنک نے پاکستانی اداکار بلال عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے نئے ہیئر کٹ کا مشورہ بھی دے دیا۔

بلال عباس نے بھی بین ڈنک کی اسٹوری پر ردعمل دیا اور کہا کہ میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کو بہتر سمجھتے ہوں گے کہ لمبے بال رکھنا کتنا مشکل ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے بین ڈنک سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اور بتایا کہ وہ بین ڈنک کے بہت بڑے مداح ہیں۔

خیال رہے کہ بین ڈنک 33 سالہ آسٹریلوی کرکٹر ہیں جو پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بین ڈنک پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اسی لیے ان کے پاکستان میں مداحوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں