بیٹی نے آکر ہماری دنیا بدل دی ہے: جیجی حدید

بیٹی نے آکر ہماری دنیا بدل دی ہے: جیجی حدید 130

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش نے ہماری دنیا بدل دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر امریکی ماڈل جیجی حدید نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے اس کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔

جیجی حدید نے لکھا کہ ’ان کی بیٹی اس دنیا میں آگئی ہے جس نے اس دنیا میں آکر ان کی دنیا کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے ۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’اپنی بیٹی سے جو انسیت محسوس کررہا ہوں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، اس کو اپنا کہنے میں خوشی محسوس کروں گا اور اس زندگی کیلئے شکرگزار ہوں جو ہم ساتھ گزاریں گے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں