بیٹی کی آئن لائن کلاسز کیلئے والد کا انوکھا اقدام

151

گھروں میں اسکول جیسا ماحول بنانے کے لیے ایک شخص نے اپنے گیراج کو ہی بیٹی کے کلاس روم میں تبدیل کردیا۔

گیراج میں حقیقی کلاس روم جیسا ماحول بنانے کے لیے وائٹ بورڈ، ٹیچر کا کارڈ بورڈ، ٹیبل اور کرسی رکھی گئی ہے جب کہ دیوار پر لگے بورڈ پر مضمون، ٹائم ٹیبل اور موضوعات درج ہیں۔

والد نے کلاس کو بیٹی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ‘لیلین کی کلاس’ ہے۔ ٹیچر کے کارڈ بورڈ پر چہرے کی جگہ اسکرین لگائی گئے جس میں ٹیچر آئن لائن کلاس دیتے ہوئے نظر آرہی ہے اور یوں لگتا ہے کہ ٹیچر حقیقت میں کلاس میں موجود ہیں۔

اس منفرد اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، کلاس روم کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اس سے متاثر ہو کر ایسے آئیڈیاز کو اپنانے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں