ملائیشیا میں نوڈل اسٹال چلانے والا جہاز کا پائلٹ ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والا ملائیشین پائلٹ بے روزگاری سے نہ تو مایوس ہوا نہ ہی ہمت چھوڑی، خود میں ایک نیا عزم اور حوصلہ پیدا کیا اور اپنا گھر چلانے کے لیے کوالالمپور میں کیپٹن کارنر کے نام سے نوڈل اسٹال کھول لیا۔
کیپٹن کی وردی پہنے مزیدار نوڈلز کی ڈشز بیچتا ملائیشین پائلٹ نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ بےروزگار کیپٹن کی مثبت سوچ دوسرے بےروزگاروں کے لیے بھی مثال بن گئی ہے۔