تاجکستان انتخابات:صدر امام علی نے 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرلیے

تاجکستان انتخابات:صدر امام علی نے 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرلیے 123

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے صدارتی انتخابات میں 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے، وہ 1992ء سے تاجکستان کے حکمران ہیں۔

تاجکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روزہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق90.9 فیصد عوام نے امام علی رحمٰن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد رہا۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق تازہ کامیابی نے علی رحمٰن کے اقتدار کے 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے کا امکان پیدا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں