چین کے شہر شنگھائی میں تاریخی عمارت کو میکینکل ٹانگیں لگا کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔
شنگھائی میں 1935 میں تعمیر کی گئی پرائمری اسکول کی عمارت کی جگہ نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیاگیا لیکن خواہش تھی کہ 5منزلہ تاریخی عمارت کو بھی محفوظ رکھا جائے۔
جس پر انتظامیہ نے عمارت کے نیچے میکینکل ٹانگیں لگائیں اور پوری عمارت کو نا صرف 62میٹر کے فاصلے پرمنتقل کیابلکہ اس کی سمت بھی 21ڈگری تبدیل کردی گئی۔
اس سارے عمل میں 18دن لگے۔