ترکی زلزلہ، چار روز بعد 3 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا، ہلاکتیں 100سے بڑھ گئیں

92

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے 91 گھنٹے یعنی چار روز بعد ایک اور 3سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے، زلزلے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبی آئڈا گیجگین نامی 3سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ازمیر کے میئر تونج سویار کے مطابق شہر میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران 91ویں گھنٹے میں تین سالہ بچی کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے ، ہمیں انتہائی تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے تاہم اس طرح کے معجزات ہماری ہمت بڑھا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں