ترک شہری نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

173

ترکی کے دارالحکومت میں واقع علاقے سلطان غازی میں ایک شخص نے سردی سے متاثر ہونے والے کبوتر کو ہیئر ڈرایئر سے خشک کر کے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

ترکی کے شہر استنبول کے شمال مغربی علاقے میں واقع ضلع سلطان غازی کے رہائشی شخص نے گھر کے چھجے پر کبوتر کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔

شہری نے بتایا کہ اُس روز بہت زیادہ سردی تھی اور کبوتر ایک ہی جگہ اکڑا ہوا بیٹھا تھا، مجھے محسوس ہوا کہ شاید یہ سردی سے جم گیا ہے۔

شہری نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جسے کے بعد انہوں نے ہیئرڈرایئر (گیلے بال خشک کرنے والی مشین) نکالی اور اس کو چلا کر کھڑکی سے لٹک کر کبوتر پر گرم ہوا مارنے لگے جس کے بعد وہ نہ صرف چلنے کے قابل ہوا بلکہ اُس نے باجرہ کھایا اور پھر وہاں سے اڑ کر دوسری جگہ پر چلا گیا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو ترک شہری کو صارفین نے رحم دل قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے رحمی دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں