تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

177

دبئی کی ایک ایئرلائن کی پہلی پرواز اسرائیلی سیاحوں کو لےکر گزشتہ روز دبئی پہنچی۔ فلائی دبئی نے ایک بوئنگ 737 طیارے کو سیاحوں کو لانے کے لیے تل ابیب ائیر پورٹ روانہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلائی دبئی نے دبئی اور تل ابیب کے درمیان 26 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم اتوار کو چلائی جانے والی پرواز کو بغیر کسی وضاحت کے سیاحوں کے لیے کمرشل چارٹرڈ پرواز قرار دیا گیا۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق فلائی دبئی اس روٹ پر ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی۔

اس پیشرفت کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ معاہدہ کے بعد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں