تھائی لینڈ میں ملکہ حسن بننے کا مقابلہ حادثے کی نذر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ملکہ حسن مقابلے میں 30 حسینائیں رسی سے بنے پل کے اوپر کھڑی تھیں کہ پل اچانک ٹوٹ گیا اور دوشیزائیں پانی میں جاگریں۔
ان خواتین کی جانب سے 7 دسمبر کے روز صوبے چیانگ مائی میں مس تھائی لینڈ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسینائیں ایک ہی طرح کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
حادثے میں کوئی بھی خاتون شدید زخمی نہیں ہوئی تاہم مقابلے میں شریک ایک خاتون کےماتھے پر معمولی چوٹ لگی جبکہ دیگر دو افراد کو گرنے کی صورت میں معمولی زخموں کا سامنا کرنا پڑا۔
مقابلے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔