ثانیہ مرزا کے بیٹے کے ہمراہ چہل قدمی کے مزے

ثانیہ مرزا کے بیٹے کے ہمراہ چہل قدمی کے مزے 113

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان ملک کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے لی گئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے مداح موجود ہیں جو اِن دونوں سے متعلق جاننا اور اُنہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنا پسند کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے آئے دن اپنی اور بیٹے اِذہان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کچھ دیر قبل اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اور فیس بُک پر بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بیٹا کسی پارک میں موجود چہل قدمی کر رہے ہیں ۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ دوپہر کی بہترین چہل قدمی اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ۔‘

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت تصویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں ثانیہ مرزا کے ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک اچھی ماں ہونے کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سے ثانیہ مرزا کی اس تصویر پر اُن کی بہن آمنہ مرزا کی جانب سے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو ایک اسٹائلش ماں قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں