ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی بائیک پر اسلام آباد کی سیر

131

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی جس کی تصاویر اور وڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔

بائیک رائیڈ کے دوران اداکارہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ سفر کے دوران عمیر جسوال اور انکی اہلیہ ثناء جاوید نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔

انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی تصویر اور وڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شہر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ عمیر جسوال نے اپنے اکاؤنٹ پر صرف تصویر شیئر کی ہے۔

دونوں شخصیات کے اکاؤنٹس پر انکی تصاویر اور وڈیوز کو لاکھوں افراد نے پسند کیا اور سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے۔

اس سے قبل 20 اکتوبر کو ثناءجاوید اور عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں