ثناء فخر کے بولڈ فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے

158

پاکستان کی سینئر معروف اداکارہ ثناء فخر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر وہ اپنے مداحوں سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔

ثناء فخر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹا گرام پر 4 تصویریں شیئر کی ہیں، ثناء فخر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ثناء فخر کے نئے بولڈ انداز کو پسند کیا جا رہا ہے۔

ثنا فخر کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہےکہ ’وہ اپنی عمر کو خود کو تبدیل نہیں کرنے دیں گی، وہ اپنی عمر بڑھنےکے عمل کو اپنے مطابق لے کر چلیں گی۔‘

ثناء فخر کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اس حوصلہ افزا کیپشن اور تصویروں کی کمنٹ باکس میں خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 41 سالہ ثناء فخر نے حال ہی میں اپنے وزن میں غیر معمولی کمی لا کر اپنے مداحوں کو حیرانی میں ڈال دیا۔

ثناء فخر کے مداح آ ج کل سوشل میڈیا پر اُن کے وزن کم کرنے کے راز سے متعلق سوالات بھی پوچھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں