حال ہی میں روشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جبکہ اُن کی ساس نے اُنہیں بریانی بنا کر کھلائی ہے۔
بھارتی شوبز انڈسٹری چھوڑ کر دین کا رستہ اختیار کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے رواں ماہ گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔
ثنا ء خان کی مہندی سے لے کر شادی تک کی ہر تقریب کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی ہے۔