جتنے مرضی جلسے کر لیں عوام کو دھوکا نہیں دے پائیں گے، شہباز گل

104

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی جلسے کر لیں عوام کو دھوکا نہیں دے پائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسب روایت ن لیگ کے ارکان چوری اور دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، عوام کے مفاد میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے موخر کیے، آپ کے بیانات سے عیاں ہے کہ عوامی فلاح آپ کے مقاصد میں نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ بغیر منظوری فروخت کرنے پر گرفتاری ہوئی، بےشرمی کی انتہا ہے کہ جنہوں نےخزانے کو نقصان پہنچایا اُن کا دفاع کیا جا رہا ہے، میاں مفرور کے نقشِ قدم پر چل کر دونوں ملزمان نے غیر قانونی کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب صب سے شام جھوٹ گھڑتی رہتی ہیں، جس کا مقصد صرف اپنے آقاؤں کی کرپشن بچانا ہوتا ہے، درباری جو چاہے کرلیں جواب دہی کرنی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں