جزا و سزا کا نظام ہی بہتر گورننس کی بنیاد ہے، فردوس عاشق اعوان

109

صوبائی وزیر اطلاعات برائے پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جزا اور سزا کا نظام ہی بہتر گورننس کی بنیاد ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزا اور سزا کا نظام ہی بہتر گورننس کی بنیاد ہے اور پنجاب میں اسی فارمولے پر عمل کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اوکاڑہ اور دیپالپور کے سرپرائز وزٹ کیے اور عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو معطل کر دیا۔

وزیراعلی کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اوکاڑہ اور دیپالپورکے دورے میں غفلت پر افسروں کو معطل کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سہولت بازار کی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر سراہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں