جنوبی وزیرستان: انگور اڈہ کسٹم اسٹیشن تجارتی سرگرمیوں کیلئے آپریشنل

152

جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ کسٹم اسٹیشن کو پہلی بار تجارتی سرگرمیوں کے لیے آپریشنل کردیا گیا۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسٹیشن میں 23 ستمبر سے باقاعدہ کلیئرنس کا عمل شروع ہوگا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ انگور اڈہ میں عارضی ٹرمینل قائم کردیا گیا ہے، امپورٹ ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے۔ تاجر انگور اڈہ ٹرمینل میں تجارتی سامان کی کسٹم کلیئرنس کرواسکیں گے۔

کسٹم حکام نے کہا کہ اس سے قبل تجارتی سامان کی کسٹم کلیئرنس کی سہولت ضلع ٹانک میں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں