جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

108

معروف مبلغ و نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 4 سال ہوگئے ہیں تاہم ان کی محبت آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دِلوں میں قائم ہے۔

پاکستان کی وہ معروف شخصیت، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو گلوکاری سے تھا لیکن بعد ازاں مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کردی۔

جنید جمشید نے اپنے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی جو بہت ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتی ہے، پاکستان کے بہترین پاپ سنگر ہونے کے باوجود انہوں نے گلوکاری اور موسیقی کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیاتاہم انہوں نے اپنی آواز کو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں اپنی نعتوں کے ذریعے زندہ رکھا۔

7دسمبر 2016کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔661 کے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔

جنید جمشید بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے، انہوں نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرام اور ایونٹس میں بھی شرکت کی۔

جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں